Lekhny Story -22-Aug-2023
دل کو آیے قرار سوچیں گے تیرے بارے میں یار سوچیں گے
کیسے پتلے میں پڑ گئیں سانسیں لوگ یہ بار بار سوچیں گے
اسکی یادوں کے قید خانے سے کس طرح ہوں فرار سوچیں گے
جیت باطل کی ہو گئی جس دن سب ہی پہنا کے ہار سوچیں گے
سوچتا ہوں کے میرے بارے ميں کب میرے غم گسار سوچیں گے
سر بچائیں کے سر کو کٹوائیں یہ نہیں شہسوار سوچیں گے
ایشو عشرت کو مار کر ٹھوکر کیا غریبد دیار سوچیں گے
میری الفت کا قتل کر کے وہ دیکھنا بار بار سوچیں گے
وہ ابھی سو رہے ہیں غفلت میں ہونگے جب شرمسار سوچیں گے
سچ میں اے زین میری ہستی پر کس کا ہے اختیار سوچیں گے